اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

بال ٹیمپرنگ میں ملوث اسٹیون اسمتھ کا پابندی کیخلاف اپیل نہ کرنیکا اعلان

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

سڈنی ( این این آئی) بال ٹیمپرنگ میں ملوث سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کرنے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پابندی لگا کرسب کوپیغام دیا ہے، میں نے پابندی کو تسلیم کیا ہے۔خیال رہے کہ 24مارچ کو کیپ ٹائون میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈوارنر اور بلے باز کیمرون بینکرافٹ بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 28مارچ کو آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کرنے کے جرم میں ایک سال کے لیے کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کی تھی۔گزشتہ روز بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے 3آسٹریلوی کرکٹرز کی سزا کے خلاف آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے سزا میں نرمی کا مطالبہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…