بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

کوشش کرتا ہوں مستقل مزاجی سے رنز کروں :جب مجھ سے رنز نہ ہوں تو بڑی پریشانی ہوتی ہے،بابر اعظم

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)قومی کرکٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم مجھے جو کردار دیتی ہے میں اس کے مطابق کھیلتا ہوں، میرے کوچ کا پلان ہوتا ہے کہ میں اپنا نیچرل کھیل کھیلوں اور اننگز کے آخر تک کھیلوں، لوگوں کا کام بولنا ہے لیکن ہمارا کام کھیلنا ہے اور میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ سو فیصد کارکردگی دکھائوں۔ایک انٹر ویو میں بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح میں نے سوچا تھا کہ سنچری کرنی ہے وہ نہ ہوسکی۔ میں نے چانس لیا لیکن چند گیندوں کو میں صحیح طور پر استعمال میں نہیں

لاسکا جس کی وجہ سے میں سنچری مکمل نہ کرسکا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ویراٹ کوہلی لیجنڈ ہیں، میں ان کے قریب بھی نہیں ہوں۔ میرا کام یہ ہوتا ہے کہ میں ان کا مقابلہ کروں لیکن وہ بہت اوپر ہیں۔کوشش کرتا ہوں کہ ان جیسی پرفارمنس دوں کہ میری ٹیم جیتے۔انہوںنے کہا کہ میں ہر فارمیٹ کے لحاظ سے ٹریننگ کرتا ہوں، سب سے زیادہ توجہ میں اپنی فٹنس پر دیتا ہوں۔ کوشش کرتا ہوں کہ مستقل مزاجی سے رنز کروں کیونکہ جب مجھ سے رنز نہ ہوں تو بڑی پریشانی ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…