منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کویت :دو بسوں میں تصادم سے تین پاکستانیوں سمیت 15 افراد ہلاک

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(این این آئی) کویت میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں تین پاکستانیوں سمیت 15 افراد ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، بسیں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جارہی تھیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کے جنوبی علاقے میں برجان آئل فیلڈ کے قریب دو بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

بسیں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جارہی تھیں جب کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 7 بھارتی، 5 مصری اور 3 پاکستانی شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں 2 بھارتی اور ایک کویت کا مقامی شہری شامل ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔کویت فائر سروس ڈائریکٹریٹ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں لیکن حادثے کی شدت بہت زیادہ تھی جب کہ 4 افراد کوبسیں کاٹ کر نکالنا پڑا۔دوسری جانب کویت آئل کمپنی کے مطابق بسوں میں کنٹریکٹ ملازمین سوار تھے جب کہ حادثے کی مکمل طور پر تحقیقات کی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…