بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں بھیجی؟ویسٹ انڈین بورڈکے چیف ایگزیکٹو جونی گریونے سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ پاکستانیوں کے دِل ہی جیت لئے

datetime 1  اپریل‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے کہا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز نمائشی میچز نہیں ہیں ،یہ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد دیگی ۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے

چیف ایگز یکٹو جونی گریو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کام کر رہا ہے ٗ تین ٹی ٹونٹی میچز کی یہ سیریز پی سی بی کیلئے مددگار ثابت ہو گی اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد دے گی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز ایک دوسرے کی سپورٹ کرتے رہے ہیں، یہ سیریز صرف پیسہ کمانے کے لئے نہیں ہے اس کے دو رس نتائج سامنے آئیں گے اور مستقبل میں کینیڈا اور امریکا میں کھیلنے کیلئے راہیں تلاش کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر بورڈ اپنے ملک میں اپنے کراوڈ کے سامنے کھیلنا چاہتاہے، ویسٹ انڈین کھلاڑی بھی یہ بات سمجھتے ہیں کہ ایک عرصہ سے پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو ئی، وہ پی ایس ایل اور ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آئے ٗ اس مقصد کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹرز بھی پاکستان کی سپورٹ کرنا چاہتے ہیں ۔جونی گریو نے کہا کہ ورلڈ الیون کے خلاف سیریز نے ثابت کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کر سکتا ہے، جونی گریو کا کہنا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز میں مقابلے کی کرکٹ ہو گی یہ نمائشی میچز نہیں بلکہ انٹرنیشنل میچز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…