سیہور(آئی این پی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں موبائل کی عادی خاتون نے شوہر کو دانتوں سے کاٹ کر لہولہان کر دیا، زخمی شوہر اسپتال داخل اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں موبائل کی عادی ایک خاتون نے شوہر کو موبائل ٹھیک کرانے کیلئے دیا۔جب وہ موبائل ٹھیک کراکر واپس گھر آیا تو اس کی
بیوی جانکی بائی نے موبائل فون سے تمام رشتے داروں اور جاننے والوں کے نمبر ڈیلیٹ ہوجانے پر شدید برہم ہوگئی اور طیش کے عالم میں شوہر پر حملہ آور ہوگئی زدوکوب کیا اور دانتوں سے کاٹ کر بری طرح زخمی کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شوہر کو ضلع کے سرکاری اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا۔ بیوی کیخلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔