پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تم چیف جسٹس اور وزیراعظم کے مامے لگتے ہو کہ وہ تم سے پوچھ کر ملاقات کریں، نعیم بخاری نے لائیو شو میں اپنی ہی جماعت تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کی کلاس لے لی، دھو کر ہی رکھ دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس کسی سے بھی ملاقات سے پہلے آپ سے کیوں پوچھیں کہ انہوں نے کن سے ملنا ہے اور کس سے نہیں؟آپ کیا چیف جسٹس یا وزیراعظم کے مامے لگتے ہیں؟معروف قانون دان اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے اپنی ہی جماعت کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کی چیف جسٹس اور وزیراعظم شاہد خاقان کی ملاقات پر قوم کو اعتماد میں

لینے کی بات کرنے پر کلاس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے چیف جسٹس اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات پر قوم کو اعتماد میں لینے کی بات کی تھی جس پر معروف قانون دان اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے اپنے ردعمل میں فواد چوہدری کی کلاس لیتے ہوئے کہاہے کہ کیا فواد چوہدری کو چیف جسٹس پر اعتماد نہیں، نجی ٹی وی چینل سچ نیوز میں اینکرنادیہ مرزا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری آپ میرے چھوٹ بھائیوں اور بیٹوں کی طرح ہیں،چیف جسٹس کسی سے بھی ملاقات سے پہلے آپ سے کیوں پوچھیں کہ انہوں نے کن سے ملنا ہے اور کس سے نہیں؟ کیا آپ چیف جسٹس یا وزیراعظم کے مامے لگتے ہیں؟چیف جسٹس نے ججز کو اعتماد میں لیا تھا اورسپریم کورٹ کے ججز کو اعتماد میں لینے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کی ، کیا آپ کو چیف جسٹس پر اتنا بھی بھروسہ نہیں ہے؟آپ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم اگر ان کو کہیں گے کہ دو تین کیسز کا ہمارے میں فیصلہ دے دیں تو وہ ایسا کر دینگے۔ آپ خود وکیل ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوتا اور نہ کیاجا سکتا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کے درمیان دو روز قبل 2گھنٹہ طویل ترین ملاقات سپریم کورٹ میں ہوئی تھی ۔ ملاقات کیلئے وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کے ذریعے چیف جسٹس سے درخواست کی تھی۔ چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی اس ملاقات کی ٹائمنگ کو غلط قرار دیا تھا۔ حامد میر کے ساتھ انٹرویو میں اسی دن گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات کوئی نئی بات نہیں، ہمارے دور میں بھی ایسا ہوا ہے تاہم وزیراعظم شاہد خاقان اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی اس ملاقات کی ٹائمنگ درست نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…