منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

(ن) لیگ کی جانب سے شہباز شریف آئندہ وزیر اعظم کے امیدار ہونگے :گالیاں دینے سے ووٹ نہیں ملتے،سعد رفیق

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف آئندہ وزیر اعظم کے امیدار ہوں گے ،عمران خان صاحب مخالفین کو گالیاں دے کر اور الزام لگا کر ووٹ نہیں ملتے اور میرے اندازے کے مطابق آئندہ انتخابات میں آپ کے ووٹ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں کم ہوں گے ،جو شخص کسی شہر کا میئر نہیں بن سکتا وہ کہہ رہا ہے مجھے اکیس کروڑ عوام کے ملک کا وزیر اعظم بنا دو ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر گھر میں لڑائی ہوتی ہے تو کوئی وقتی طور پر توجیتتا ہے اور اسے فائدہ ہوتا ہے لیکن حقیقت میں پورا گھر ہار جاتا ہے ،ہم اپنے گھر کی لڑائی کو ختم کریں اور کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگیں ۔ عمران خان کے پاس پورا صوبہ ہے ،آصف زرداری کے پاس اگر سندھ میں کچھ ہوتا ہے تو وہ کراچی کا کچرا ہی اٹھا لیں ، عمران خان وہاں آدم خور چوہوں کو ماریں او رپولیو کو کنٹرول کریں ، ہم نے یہاں اس ڈینگی مچھر کو کنٹرول کیا ہے جو نظر نہیں آتا جبکہ آپ سے آدم خور چوہے ختم نہیں ہوئے اور خیبر پختوانخواہ سے آنے والا پولیو پورے ملک میں پھیل رہا ہے ۔ پشاور کو خوبصورت بنائو لوگ تمہیں ووٹ دیدیں گے لیکن گالیاں دے کر اورالزام لگا کر آپ کو ووٹ مل جائے گا تو اس طرح ووٹ نہیں ملتا بلکہ خراب ہوتا ہے ۔ میرا اندازہ ہے کہ پچھلی بار آپ جتنے ووٹ لے گئے تھے اب آپ کو اتنے نہیں ملیں گے،لوگ گالیوں کی سیاست کو پسند نہیں کرتے ۔ عمران خان اپنے سیاسی مخالفین کے بارے میں اوئے توئے اور بد تمیزی کرتا ہے ، اس سے وہ مخالف کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو نقصان پہنچار ہے ہو ۔ جب کوئی بھی سیاست میں آ جاتا ہے تو اس کی حیثیت باپ کی طرح ہوتی ہے ، باپ پیار بھی کرتا ہے ، شفقت بھی کرتا ہے ڈانتا بھی ہے اور گھر کو لے کر چلتا ہے اورجوڑ کر رکھتا ہے لیکن عمران خان میں ایسی کوئی خصوصیت موجود ہی نہیں ۔

آپ 68سال کے ہوو گئے ہیں لیکن آپ کے کام 18سال کے لڑکے والے ہیں، آپ کیسے ملک چلائیں گے ، ملک چلانا سنجیدہ لوگوں کا کام ہے ، کیا کوئی گھر چلانا آسان کام ہے جو 21کروڑ عوام کا گھر چلایا جا سکتا ہے ۔ آپ ابھی بھی غیر سنجیدہ اور الہڑ منڈا بنے ہوئے ہیںاور آپ کی نوجوانی ختم ہی نہیں ہو رہی ۔ آپ کہتے ہیں مجھے پاکستان کا وزیر اعظم بنا دو، آپ جیساشخص تو کسی شہر کا میئر نہیں بن سکتا ۔

اگر وزیراعظم بننا ہے تو اپنی زبان ٹھیک کرو ، گالیاں نہ دو ۔ آپ کے کان میں کوئی بات کر دے تو آپ تقریر شروع کر دیتے ہیں ۔ مجھے ایک تقریر کے دوران عمران خان نے اوئے سعد رفیق کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ سعد رفیق نے اپنے گھر میں ٹھپے لگائے کیا کوئی اتنا ہی بیوقوف ہے جو ٹھپے بھی لگائے گا اور اپنے گھر میں لگائے گا ۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے ووٹ نہیں دئیے تھے۔

اس شخص کا کیا علاج ہے۔ میر اکیس ابھی تک سپریم کورٹ میں چل رہا ہے حکومت ختم ہونے میں دو ماہ رہ گئے ہیں اورہم کہہ رہے ہیں کہ انصاف کر دو ۔ پی ٹی آئی والوں کو یہاں سے 84ہزار ووٹ ملے تھے کیا آپ نے اس شخص کو دوبارہ دیکھا ہے ،اس کا تو شاید آپ کو نام بھی یاد نہ ہو ،وہ کبھی واپس نہیں آیا ،اسے تو حلقے کے علاقوں کے نام تک معلوم نہیں یہاں کے مسائل کا علم نہیں۔

اگر وہ آپ کے پاس آئیں تو ان سے پوچھیں آپ پانچ سال کہاں تھے اور انہیں کہیں کہ ہمیں معاف کر دیں ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو آگے بڑھاتی رہے گی اور 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے ،شہباز شریف اٹھارہ گھنٹے کام کرتے ہیں اور چین اور سکون نہیں لیتے ان پر کام کرنے کا جنون طاری ہوتا ہے ۔ اللہ کرے اگلے وزیر اعظم شہباز شریف بنیں اور پورے ملک میں ترقی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…