اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا سمیع الحق کو ووٹ کیوں نہیں دیا عام انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ کے مابین انتخابی اتحاد میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں ، سینٹ انتخابات میں مولانا سمیع الحق کو وعدے کے باوجود ووٹ نہ دینے پر جے یو آئی س کی مرکزی مجلس عاملہ نے مایوسی اور افسوس کا اظہار کر دیا ہے ،
تحریک انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے براہ راست مذاکرات کے لیے بھی کمیٹی قائم کردی گئی ۔جے یو آئی س کے ذرائع کے مطابق سینٹ کے حالیہ انتخابات میں مولانا سمیع الحق کو تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ووٹ نہ دینے کے معاملے پر پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے یا نہ کرنے سمیت کئی اپشنز پر غور کیا گیا اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے ساتھ انتخابی اتحاد کیلئے براہ راست مذاکرات کرنے کیلئے ایک کمیٹی مولانا عبد الروف فاروقی کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جو تحریک انصاف کی قیادت سے انتخابی اتحاد سمیت دیگر امور پر مذاکرات کرے گی کمیٹی میں مولانا حامدالحق، مولانا یوسف شاہ اور مولانا شاہ عبد العزیز شامل ہیں مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی قیادت سے وعدوں کے باوجود مولانا سمیع الحق کو سینیٹ ووٹ اور سپورٹ نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرے گی جے یو آئی س نے متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے علاوہ دیگر مذہبی جماعتوں سے اتحاد پر بھی غور شروع کردیا ہے جبکہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد بارے حتمی فیصلہ مرکزی مجلس شوریٰ کے 10 اپریل کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ مولانا سمیع الحق کو ووٹ کیوں نہیں دیا عام انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ کے مابین انتخابی اتحاد میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں ،