منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے ’’ورلڈ ٹریڈ سنٹر‘‘ کی تعمیر شروع،دنیا کے لاکھوں بڑے کاروباری اداروں سے جڑے اس مرکز میں کیا کچھ ہوگا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان کے پہلے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قیام سے ملک میں ا قتصادی سرگرمیوں کی راہ ہموارہوگی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں آئندہ برسوں کے دوران کئی گنااضافہ ہوگاجس سے ملک میں سی پیک کے تحت اقتصادی سرگرمیوں کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ورلڈ ٹریڈ سینٹر پاکستان کے منیجنگ ڈائر یکٹر نجیب امین پردیسی نے بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔

پراجیکٹ کے سی ای او یعقوب محنتی، سید صبیح الحسن اور سنیٹرمارکیٹنگ منیجرعاصم کا ظمی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نجیب امین پردیسی نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں موجود ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا 20فیصد اگست میں مکمل ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیارہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں ڈلیوری دے رہے ہیں، یہ کاروباری مرکز دنیا کے ساڑھے 7لاکھ کے قریب بڑے اور معروف کاروبای اداروں سے جڑاہواہے۔ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 70اقسام کے ماہرین بھی موجود ہوں گے جوپاکستانیوں اور بین الاقوامی کا روباری افراد، کمپنیوں اور نئے منصوبہ جات بھی باہمی تعاؤ ن کے ایک فورم کا کام کرے گا۔ نجیب امین پردیسی نے بتایا کہ یہ منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا سنگل یونٹ بلڈنگ ہے۔ یہ فورم ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی کا روباری رحجانات، نئے تخلیقی آئیڈیا زکے حوالے سے بھی سہولیات فراہم کرے گا۔ پاکستان میں نوکری پیشہ یا دیگر افراد کو کاروباری مواقع فراہم کریں گے۔ کاروبارمیں دلچسپی رکھنے والوں کو راہنمائی اور وسائل کی فراہمی بھی ہمارے منصوبے میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 550000 روپے کی معقول رقم میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عالمی اقتصادی اہمیت رکھنے والے کاروباری مرکز میں آپ جگہ حاصل کرسکتے ہیں۔ نجیب امین پردیسی نے کہا کہ سی پیک بڑا اہم منصوبہ ہے۔ پاکستان، ترکی اور چین کوفری ٹریڈ معاہد ہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ سپریم کورٹ اور دیگر ادارے اچھا کام کررہی ہیں۔ اقتصادی استحکام کاروباری ترقی کے لئے لازمی تقاضاہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…