کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان(پی آئی بی)گروپ کے ڈپٹی کنونیئر کامران ٹیسوری نے 24 گھنٹے کی پیش کش کی ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں بہادرآباد رابطہ کمیٹی کے اراکین فاروق ستار کو سربراہ تسلیم کرلیں۔
بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ مینڈیٹ کی خاطر قربانی دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، اب بہادرآباد والے ساتھیوں کے پاس 24 گھنٹے کا وقت ہے کہ وہ فاروق ستار کو سربراہ تسلیم کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر بظاہر مسئلہ میں تھا تو مینڈیٹ کی خاطر قربانی دے رہا ہوں، ہمارا حق چھیننے کی تیاری مکمل ہوچکی ہے جس کا ایک چھوٹا سا عملی نمونہ سینیٹ انتخابات کے موقع پر سامنے آیا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ بہادرآباد والے اپنی توانائیاں ضائع کررہے ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو ایم کیو ایم پاکستان 2018 کا مینڈیٹ نہیں لیپائے گی کیونکہ بہادرآبادوالے اپنا مینڈیٹ گروی رکھ چکے ہیں اور وہ کارکنان کو غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں۔ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنونیئر اور سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کامران ٹیسوری سے ٹیلی فونک رابطہ کیااور استعفیٰ دینے سے متعلق مشاورت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ وہ جلد بازی میں فیصلہ نہ کریں جبکہ کارکنان نے مطالبہ کیا کہ کامران ٹیسوری فاروق ستارکاساتھ نہ چھوڑیں۔جبکہ کارکنان نے مطالبہ کیا کہ کامران ٹیسوری فاروق ستارکاساتھ نہ چھوڑیں۔