اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دونوں ممالک کے شہریوں کیلئے باعث فخر ہیں، یہ تعلقات حکومتی اور ریاستی سطح سے آگے بڑھ کر عوام سے عوام تک پہنچ چکے ہیں،
دونوں ممالک مضبوط مذہبی رشتوں کے ساتھ منسلک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے یہ بات بدھ کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی سے اپنے چیمبر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دونوں ممالک کے شہریوں کیلئے باعث فخر ہیں، یہ تعلقات حکومتی اور ریاستی سطح سے آگے بڑھ کر عوام سے عوام تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مضبوط مذہبی رشتوں کیساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،سعودی حکومت نے جس طرح عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔سعودی سفیر نے محمد صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی موجودگی میں سعودی عرب اور پاکستان کے مابین پارلیمانی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔کہ ان کی موجودگی میں سعودی عرب اور پاکستان کے مابین پارلیمانی روابط کو مزید فروغ ملے گا