اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں جن پر لاکھوں اربوں ڈالرز کی کرپشن
کے الزامات اور جنہوں نے بے ضابطگیاں کی ہیں، ان میں سے ایک بڑی اور اہم شخصیت جلد ہی نیب کے دفتر میں بیٹھی ہو گی اور کل سعد رفیق بھی نیب میں آ رہا ہے جن کے بہت لمبے ہاتھ ہیں۔