پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آئی پیڈ :پروازیں معطل کا باعث

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ایپل کمپنی کے تیارہ کردہ آئی پیڈ پر انسٹال کردہ تھرڈ پاٹی کی ایک ایپ میں غلطی کی وجہ سے امریکی فضائی کمپنی ’امیرکن ایئر لائن‘ نے اپنے درجنوں جہازوں کو پرواز سے روک دیا۔یہ تکنیکی خرابی آئی پیڈ کے سافٹ ویئر کی وجہ سے ہوئی اور اس نے کام کرنا بند کردیا۔ پائلٹ اور ان کے معاونین پروازوں کے بارے میں معلومات دیکھنے کے لیے آئی پیڈ استعمال کرتے ہیں۔’امیرکن ایئر لائن‘ نے اپنے عملے کو جہاز پر بہت زیادہ لکھائی کے مشکل کام سے بچانے کے لیے دو ہزار تیرہ میں کاغذوں کا استعمال ختم کر دیا تھا۔ فضائی کمپنی کا اندازہ تھا کہ کاغذوں کا استعمال ختم کرنے سے اسے ہر سال ایک اعشاریہ دو ملین ڈالر (سات لاکھ ترانوے ہزار چھ سو پاو¿نڈ) کا فائدہ ہوگا جسے ایندھن خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپ کی غلطی کو اب ٹھیک کر لیا گیا ہے۔ کمپنی کے ایک ترجمان کا کہنا تھا ’کچھ پائلٹوں کے آئی پیڈ پر ایک ایپ کی وجہ سے ہمیں تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ تکنیکی خرابی آئی پیڈ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس پر انسٹال کی گئی ایک ایپ کی وجہ سے ہوئی جسے ایک تھرڈ پارٹی نے بنایا تھا۔ اس خرابی سے گزشتہ رات اور بدھ کی صبح کچھ پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔‘ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارے پائلٹوں نے جہاز کے اڑنے سے پہلے ایک بار پھر سے اس ایپ کو ڈاو¿ن لوڈ کر کے مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ اس کے علاوہ متبادل کے طور پر پائلٹ کاغذی جدولوں پر بھی انحصار کر سکتے ہیں جو انھیں ایئر پورٹ سے مل سکتے ہیں۔‘’ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے مسافروں کو پریشانی اٹھانا پڑی اور ہم اس پر معافی مانگتے ہیں۔‘’امیرکن ایئر لائن‘ کے پائلٹ ’فلائٹ ڈیک‘ نامی ایک ایپ استعمال کرتے ہیں جسے بوئنگ کی ایک ذیلی کمپنی جیپیسین نے تیار کیا ہے۔ اس فرم کے ایک ترجمان نے صورتِ حال کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مسئلہ امریکی ڈیٹا بیس کے چارٹس میں ریگن نیشنل ایئر پورٹ کے چارٹ کی ایک نقل کی وجہ سے پیدا ہوا۔ ایپ اس نقل کو ٹھیک طرح سے کام میں نہ لا سکی جس کی وجہ سے ایپ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ ہم نے جلد ہی صورتِ حال پر قابو پا لیا اور پائلٹوں کو ہدایت کی کہ پہلے وہ پرانی ایپ کو آئی پیڈ سے ڈیلیٹ کریں اور پھر دوبار انسٹال کر لیں۔ جب تک چارٹوں کی ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا، ’امیرکن ایئر لائن‘ کے پائلٹ ریگن نیشنل ایئر پورٹ سے پرواز کرتے یا اس پر اترتے وقت چارٹ کے پی ڈی ایف امیج استعمال کریں گے جن کا آئی پیڈ میں انسٹال کردہ ایپ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔‘’امیرکن ایئر لائن‘ واحد فضائی کمپنی نہیں ہے جس کے پائلٹ اور جہاز کا عملہ کاغذی چارٹ چھوڑ کر ٹیبلٹ استعمال کرتا ہے۔ یونائیٹڈ ایئر لائن نے کافی عرصہ قبل آئی پیڈ استعمال کرنا شروع کر دیا تھا جبکہ ایک اور فضائی کمپنی ڈیلٹا نے آئی پیڈ کے بجائے مائیکروسافٹ کی سرفیس ٹیبلٹ کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔برطانوی فضائی کمپنیاں برٹش ایئر ویز اور رائن ایئر بھی کاغذی چارٹ چھوڑ کر الیکٹرونک فلائٹ بیگ پر مبنی نظام کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔ایندھن پر اٹھنے والے اخراجات بچانے کے علاوہ کہا جاتا ہے کہ کاغذ کے بجائے اس نظام کے استعمال سے پرواز کی تیاری میں کم وقت لگتا ہے، زخم لگنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں اور عملے کو اپ ڈیٹ اسی وقت مل جاتے ہیں جب یہ اپ ڈیٹ بھیجے جاتے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…