پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پی ایس ایل فائنل ،کتنے ارب روپے کا سٹہ کھیلا گیا؟سے بکیوں کے وارے نیارے ہوگئے ،عوام کی جیبیں خالی، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی شہر میں 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر کروڑوں شہری جشن منا رہے تھے اور سیکورٹی ادارے پی ایس ایل فائنل کی سیکورٹی پر مامور تھے، سٹہ بازوں نے جواریوں سے اربوں روپے کما لیے۔ شہر قائد میں ایک اطلاع کے مطابق اتوار کے روز 7 ارب روپے کا سٹہ کھیلا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت سے بکیوں کے وارے نیارے ہوگئے کیونکہ جواریوں کی اکثریت نے پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دے رکھا تھا۔

پی ایس ایل فائنل پر سٹہ کھیلنے کے لیے کھارادر، بہادرآباد، عزیز آباد، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، کورنگی، قائدآباد، سہراب گوٹھ، اورنگی اور دوسرے علاقوں میں کراچی میں بکیوں کی جانب سے کھلے عام جوا کھیلا گیا۔ اس دوران بڑے بکیوں کی جانب سے چھاپوں سے بچنے کے لیے ہائی ایکس وینوں اور کوسٹروں میں سیٹ اپ لگائے گئے تھے اور بکیوں کا سیٹ اپ لگی گاڑیاں سپرہائی وے پر چلتے ہوئے جوا بک کرتی رہیں۔ ایک کوسٹر میں 10 جبکہ ہائی ایکس وین میں 8 بکیوں کے نمائندے موجود تھے جو موبائل فون پر نمبروں پر جوا بک کر رہے تھے، اس حوالے سے بکیوں نے نئے نمبرز حاصل کیے تھے جو میچ کے آغاز سے ایک گھنٹہ قبل کھول کر گروپوں پر چلائے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بکیوں کی 18 سے زائد گاڑیاں سپرہائی وے پر موجود تھیں، بدنام بکی فیصل بافیلا کے کارندے زیادہ تر کوسٹروں میں سوار تھے جبکہ جمانی راجہ اور فیصل بابا کے کارندے بھی ہائی ایکس وینوں میں بیٹھ کر جوا بک کرتے رہے۔ اس کے علاوہ ڈیفنس کا عرفات اور فاروق مرچنٹ کے کارندوں کی جانب سے حیدرآباد میں اپنا سیٹ اپ لگایا گیا تھا جبکہ کھارادر میں راحیل کالا، قربان آگرہ تاج، گارڈن میں فیضان صادق پرچی، فیروز آباد میں عادل پرنس، وقاص چکلی، سلیم مٹکا، کھارادر کا اشفاق چارلی، سولجر بازار کا دانش تارا، جاوید یو بی ایل، سکندر، جبران، شریف کالا، وسیم اور دیگر کھلے عام پی ایس ایل کے فائنل پر جوا بک کرتے رہے۔

پولیس کی جانب سے ڈیفنس اور کلفٹن میں سختی کی گئی تھی اور چند روز قبل بکیوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن بھی کیا گیا تھا، جس کے باوجود بکیوں کی جانب سے نئی حکمت عملی کے تحت جوا چلایا گیا۔ ذرائع کے مطابق بہادرآباد، طارق روڈ پر بکیوں کی جانب سے بند دکانوں میں اپنا سیٹ اپ چلایا اس حوالے سے بکیوں نے پولیس کے بعض بیٹروں کو اعتماد میں لیا ہوا تھا۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر پولیس کی ساری نفری سیکورٹی پر مامور تھی جس کا بکیوں نے پورا فائدہ اٹھایا اور کھلے عام بکیں چلاتے رہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 3 ارب کا سٹہ صرف ٹاس پر لگا تھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…