ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سٹے باز بھی سرگرم ہوگئے،جیت کے لئے فیورٹ کون ہے؟ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کیا ریٹ لگا؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سٹے باز بھی سرگرم ہوگئے۔ بکیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 70 پیسے ریٹ نکال کر اسے فائنل کی فیورٹ ٹیم قرار دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل ہی بکیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سٹے بازوں کی نظر میں لیوک رونکی ڈومنی اور اسمتھ پٹیل کی بیٹنگ زلمی کیلئے خطرناک ثابت ہوگی جبکہ محمد سمیع اور شاداب خان کی بالنگ پشاور زلمی کے چھکے چھڑا سکتی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ سٹے بازوں کی نگاہ میں فیورٹ اسلام آباد یونائیٹڈ جیتے گی یا پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمیی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔دریں اثناء پی ایس ایل کے موقع پر سکھر کے تین دوستوں سے جعلی ٹکٹ برآمدکرلئے گئے۔ تینوں دوستوں نے فائنل کے ٹکٹ آن لائن خریدے تھے۔ پولیس نے تینوں کو سٹیڈیم کے باہر سے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوران تین افراد سے فائنل کے جعلی ٹکٹ برآمد ہوگئے جس پر تینوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سکھر کے تینوں دوستوں نے سوشل میڈیا پر آن لائن ٹکٹیں خریدی تھیں ۔ آج فائنل کیلئے جب وہ تینوں نیشنل سٹیڈیم پہنچے تو وہاں چیکنگ کے دوران اس بات کا علم ہوا کہ انہیں بیچے گئے ٹکٹس جعلی ہیں۔ پولیس نے تینوں دوستوں سے معلومات حاصل کر کے آن لائن ٹکٹس فروخت کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ پی ایس ایل کا جادو میدان سے سے نکل کر سینما ہال تک جا پہنچاہے کراچی کے بیشتر سینما گھروں میں فلموں کی نہیں بلکہ کرکٹ میچ کی نمائش کی جارہی ہے۔مار دھاڑ، رومانس کی جگہ سنیما گھر آج چھکے چھوکوں پر سیٹیاں بجنے لگیں۔ سینما گھروں میں بھی فائنل کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔ سینما مالکان کو مزید کرسیاں لگانے کی ضرورت پڑ گئی ہے۔شام چھ بجے سے ہی سینما گھروں میں پشاور زلمی ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سے قبل اختتامی تقریب اسکرین پر دکھائی جانے لگی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…