اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

پاکستان آکر نہ کھیلنے والے غیرملکی کرکٹرز کو نکالنے کا فیصلہ کرلیاگیا،پی ایس ایل فرنچائزز کو نئی ہدایات جاری

datetime 25  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائزز پاکستان آکر نہ کھیلنے والے غیرملکی کرکٹرز کو ٹیم میں شامل ہی نہ کریں۔ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائز انتظامیہ کو غیرملکی کرکٹرز کے ساتھ اپنے معاہدوں میں یہ شق شامل کرنی چاہیے کہ وہ میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے، اور جوپلیئرز پاکستان آ کر کھیلنے پر آمادہ نہ ہوں انہیں ٹیم میں

شامل ہی نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے متعدد غیرملکی پلیئرز نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا، نئے پلیئرز کو کھلانے کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کمبی نیشن متاثر ہوا اور وہ پشاور زلمی سے میچ میں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھی، پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں بھی گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی پلیئرز پاکستان نہیں آئے تھے جس کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…