جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ میں ایک اور ناقابل یقین ریکارڈ کا اضافہ ،بلے باز نے 20 گیندوں پر تیز ترین سنچری داغ دی

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز وریدہیمن ساہا نے 20 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی کلب موہن باگن کی طرف سے کھیلتے ہوئے ساہا نے مقامی مکھرجی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 20 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز بنا کر

اپنی ٹیم کو 10 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔کالی گھاٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئےمیچ میں ساہا کے 14 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ان کی ٹیم نے 152 رنز کا ہدف محض 7 اوورز میں پورا کر لیا ٗساہا نے اپنی ففٹی 12 گیندوں پر مکمل کی اور پھر اگلے 50 رنز 8 گیندوں پر مکمل کیے جن میں سے ایک اوور میں 6 چھکے بھی شامل تھے۔ساہا نے 102 رنز 510 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بنائے جبکہ ان کے اوپنگ پارٹنر اور ٹیم کے کپتان سبہو موئے داس بھی 22 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل ساہا نے فیلڈنگ کے دوران بھی 4 کیچز پکڑے اور مخالف ٹیم کے ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ کیا۔میچ کے بعد ساہا کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم میری اننگز ریکارڈ ہے یا نہیں لیکن میرے ذہن میں یہ تھا کہ آئی پی ایل سے قبل مختلف شاٹس کھیلی جائیں۔ساہا کا کہنا تھا کہ اننگز کے آغاز سے ہی گیند ٹھیک سے بلے پر آ رہی تھی اور پھر میری اننگز آگے بڑھتی رہی۔بھارت کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں اپنی جگہ کے حوالے سے ساہا کا کہنا تھا کہ میرا کام صرف پرفارمنس دینا ہے اور ٹیم میں منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…