اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب ٗ فنکاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے

datetime 25  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں فنکاورں نے چار چاند لگا دیئے جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔نجم سیٹھی نے کہاکہ کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ واپس آرہی ہے جس کیلئے کراچی والو! آپ کو مبارک ہو، پی ایس ایل میرا ہے نہ کسی سیاسی جماعت کا بلکہ یہ پاکستانیوں کا ٹورنامنٹ ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے، کراچی والوں کی دعائیں قبول ہوگئیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد ان شاء اللہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ کرے گی۔کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے لیے انتظامات کے حوالے سے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے انتھک محنت کی اور ہمارا ساتھ دیا جبکہ تمام سیکیورٹی اداروں نے ہمیں تحفظ فراہم کیا اور ہمیں پاک فوج اورسیکیورٹی اداروں کی خدمات کو یاد رکھنا چاہیے۔نجم سیٹھی کے خطاب کے بعد گلوکارہ آئمہ بیگ، فرحان سعید، شہزاد رائے، اسٹرنگز اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے تقریب کے دوران اسٹیج میں آکر پی ایس ایل کے لیے کیے گئے انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور فاسٹ باؤلر حسن علی بھی گلوکاروں کی پرفارمنس پر جھوم اٹھے۔ڈیرن سیمی نے اس موقع پر پشتو میں اردو میں بات کی.پشاور کے کپتان نے کہا کہ پخیرراغلے ،کیسے ہو کراچی، ہم یہاں جیتنے کے لیے آئے ہیں اور آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی2 ایڈیشنز کے فائنل میچ دبئی اور لاہور میں ہوئے تھے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا کوئی میچ کھیلا گیا جس کی بنا پر شہر بھر خاص طور پر اسٹیڈیم آنے والے تمام راستوں کو غیر ملکی اور قومی کھلاڑیوں کے پورٹریٹس سے سجا دیا گیا ٗ میچ کے ساتھ ہی نیشنل اسٹیڈیم تقریباً 9 سال بعد پہلی مرتبہ کسی عالمی سطح کے مقابلے کی میزبانی کرے گا اور غیر ملکی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں آخری مرتبہ فروری 2009 میں اس میدان پر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔خیال رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں تقریباً 32 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے ٹکٹ صرف 2 روز میں فروخت ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…