جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سونم کپور کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی لڑکا کون اور کیا کرتا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور رواں سال مئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔فلم ’’رانجھنا‘‘، ’’بھاگ ملکھابھاگ‘‘اور’’سانوریا‘‘جیسی خوبصورت فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ کی فیشن آئیکون سونم کپور نے ہمیشہ اپنی شادی کی خبروں کی تردید کی ہے، اپنے انٹرویوز میں وہ کئی بار شادی کے سوال پر آگ بگولہ ہوچکی ہیں لیکن ہر بار شادی کی خبروں کی تردید کرنے والی سونم کپور نے بالآخر شادی کرنے کا فیصلہ کرہی لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال 11 یا12 مئی کو اپنے بوائے فرینڈ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ دونوں کی شادی سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں ہو گی۔ شادی میں سنگیت اور مہندی سمیت تمام رسمیں ادا کی جائیں گی۔ شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور سونم کپور کے والد اداکار انیل کپور مہمانوں کو خود فون کرکے دعوت نامہ دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں اس وقت جینیوا میں موجود ہیں اور وہیں انہوں نے اس خوبصورت مقام پر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سونم کپور کی شادی کا جوڑا ڈیزائنر ابوجانی اور سندیپ کھوسلہ ڈیزائن کریں گے۔واضح رہے کہ سونم اور آنند آہوجا کی شادی فلم’’ویرے دی ویڈنگ‘‘کی ریلیز کے بعد منعقد کی جائے گی جسے سونم کپور کی بہن ریہاکپور پروڈیوس کررہی ہیں۔ فلم میں سونم کپوراور کرینہ کپور خان اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…