اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ سے قبل شہرقائد جگمگا اٹھا،سیکورٹی کے لئے ایسا کام کردیا گیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگاپھر بھی شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے

datetime 24  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ سے قبل شہرقائد جگمگا اٹھا،، سیکیورٹی اقدامات کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی،ہزاروں کی تعداد میں رینجرز پولیس اہلکار تعینات ، سی سی ٹی وی کیمرے اور سڑکوں پر کنٹینرز لگا دئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کراچی ایک بار پھر جگمگا اٹھا،کراچی کی رونقیں دیکھ کر شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے،جبکہ کھلاڑیوں کی سیکیوڑی کے بھی تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

ہفتے کی صبح سے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال ۔سیکیورٹی پاس کے حامل شخص کے علاوہ کسی کو نیشنل اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں۔کھلاڑیوں کی آمد سے قبل نیشنل اسٹیڈیم واطراف میں سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے علاقے کی سوئپنگ بھی کرائی گئی۔۔۔ادھر ٹریفک پولیس بھی سیکیورٹی انتظامات کے تناظر میں اسٹیڈیم کے اطراف تمام شاہراہیں بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں پر گامزن رکھنے میں مصروف رہے گی۔کارساز روڈ،ڈالمیا روڈ اور حسن اسکوائر ونیو ٹاؤن روڈ ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین اپنی گاڑیاں پارکنگ کے لئے مختص سات مقامات پر پارک کریں گے پیدل وشٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچیں گے۔فائنل دیکھنے کے خواہشمند شہریوں کے لئے اسٹیڈیم پہنچنے کا وقت دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک ہی ہوگا۔۔کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں شام چھ بجے اسٹیڈیم لایا جائے گا اور سات بجے دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حوصل کے لئے میدان میں اتریں گی۔شہری کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ہونے سے قبل شہر میں جو کام ہوا قابل تعریف ہے۔ پی ایس ایل کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث سڑکوں کو بند کرکے انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو بہتر سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔دریں اثناء وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی ذیرصدارت اجلاس میں

25 مارچ 2018 کوہونیوالے پی ایس ایل کرکٹ فائنل میچ کے موقع پر سیکیورٹی اور پروٹوکول مینجمنٹ جیسے امور ولائحہ عمل کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید احکامات دیئے گئے بعداذاں اجلاس شرکاء نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا خصوصی دورہ کیا اور پارکنگ لاٹس/مارشلنگ ایریا کا بھی وزٹ کیا اور جملہ ضروری امور واقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں سیکریٹری جی اے ,سیکریٹری داخلہ سندھ ایڈیشنل آئی جی کراچی سیکٹرکمانڈربھٹائی رینجرز, ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے علاوہ

ڈائریکٹرسیکیورٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی شرکت کی۔ دوران اجلاس وزیرداخلہ سندھ کو بتایا گیا کہ پی ایس ایل کرکٹ میچ کی مناسبت سے ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں ومندوبین کی سیکیورٹی کے ضمن میں ائیرپورٹ تا اسٹیڈیم کے تمام مرکزی روٹس رہائشی ہوٹلز وغیرہ کے لیئے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو عین پلان کے مطابق نافذالعمل بنایا جارہا ہے اور اس ضمن میں تمام پولیس ڈپلائمنٹ کو وقتاً فوقتاً بریفنگ کے بھی اقدامات لازمی بنائے جارہے ہیں تاکہ جملہ حفاظتی اقدامات کو ہرسطح پر فول پروف بنایا جاسکے ۔وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ غیرمعمولی مربوط اور کامیاب سیکیورٹی اقدامات سے ناصرف بین الاقوامی سطح پر امن وامان کے اقدامات کو سراہا جائیگا بلکہ پاکستان کی سطح پر انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بھی یقینی ہوجائیگی۔



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…