جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہائیکورٹ کاپی سی بی کو قذافی اسٹیڈیم کا پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کا حکم

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو قذافی اسٹیڈیم کا 6 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیا ہے.  محکمہ ایکسائز پنجاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو قذافی اسٹیڈیم کے 6 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے نوٹس بھیجا تھا جسے پی سی بی نے عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب حکومت کھیل کے گراونڈ پر ٹیکس وصول کرنے کی مجاز نہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں پی سی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی قذافی اسٹیڈیم کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے اور جو چیز کمرشل مقاصد کے لیے استعمال ہو قانون اس پر ٹیکس لگانے کی اجازت دیتا ہے۔عدالت نے پی سی بی کا موقف مسترد کرتے ہوئے اپنے مختصر فیصلے میں اسے 6 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کا حکم دیا جب کہ عدالت کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس پر استثنا صرف ان سرکاری عمارتوں پر لاگو ہوتا ہے جو حکومتی کنٹرول میں ہوں جب کہ قذافی اسٹیڈیم پلے گراونڈ کی تعریف میں نہیں آتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…