دمشق(این این آئی)شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جنگ بندی ڈیل کے باوجود تازہ فضائی حملے کیے گئے ادھر جنگ بندی ڈیل کے باوجود ادلب میں ایک مارکیٹ پر تازہ فضائی حملے کیے گئے جن کی زد میں آکر 11 بچوں سمیت 28 شہری ہلاک ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیریئن آبزرویٹری نے کہا کہ زَمَلکا اور عین تِرما کے علاقوں میں بمباری کی گئی جبکہ شامی فورسز کی حزہ کی طرف پیشقدمی جاری ہے۔
دوسری جانب مشرقی غوطہ میں باغیوں کے ایک گروہ کی جانب سے جنگ بندی کی ڈیل پر عمل درآمد شروع کر دیا گیاہے،اس معاہدے کا مقصد شہریوں کو امدادی سامان کی فراہمی اور باغیوں کے انخلاء کو ممکن بنانا ہے۔مشرقی غوطہ سے انخلا کرنے والوں کو بسوں کے ذریعے ملک کے شمال مغربی صوبے ادلب کی جانب روانہ کیا گیا۔ ادلب وہ آخری صوبہ ہے جہاں حکومت ابھی تک کنٹرول حاصل نہیں کر سکی تاہم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جنگ بندی ڈیل کے باوجود ادلب میں ایک مارکیٹ پر تازہ فضائی حملے کیے گئے جن کی زد میں آکر 11 بچوں سمیت 28 شہری ہلاک ہوگئے۔