منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کھڑے ہوکرسبق یادکرنے والے طالبعلم زیادہ ذہین ہوتے ہیں،تحقیق

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(نیوزڈیسک )مریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو طالبعلم تدریس کے دوران کھڑے رہتے ہیں وہ سبق پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور ان کا دماغ بہتر طور پر کام کرتا ہے اوروہ زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔ٹیکساس یونیورسٹی میں کیے جانے والے اس سروے میں دوسری سے چوتھی جماعت کے 300 طالبعلموں کا مطالعہ کیا گیا اور انہیں اسکول کورس پڑھا کر سوالات کے جوابات معلوم کیے گئے جس کے لیے ہاتھ کھڑے کرنے یا پھر بات چیت کا طریقہ استعمال کیا گیا جس کے بعد ماہرین کا کہنا تھا کہ جو طالبعلم کھڑے رہ کر کام کرتے ہیں وہ بیٹھے ہوئے طلبا و طالبات کے مقابلے میں 12 فیصد بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں اور یہ فی گھنٹہ تعلیم پر 7 منٹ زائد توجہ کے برابر ہے۔ماہرین کا سروے کے نتائج سے اتفاق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچوں میں معمولی جسمانی محنت سے بھی حیرت انگیز نتائج برآمد ہوتے ہیں اور اس سے ان کی تعلیمی اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ کھڑے رہ کر کام کرنے والے بچے سبق پر بہتر توجہ دیتے ہیں اور ان کا دوسرے طالبعلموں سے رویہ بھی بہتر ہوتا ہے۔سروے میں شامل ماہرین کے مطابق بچوں کو کھڑے رکھنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ان کی کمر اور دیگر اعضا پر زیادہ دباو¿ نہیں پڑتا جب کہ سروے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو طالبعلم کھڑے رہ کر پڑھتے ہیں وہ موٹاپے کی جانب کم مائل ہوتے ہیں اور روایتی ڈیسک پر بیٹھے ہوئے طالبعلموں کے مقابلے میں زیادہ کیلوریز خرچ کرتے ہیں تاہم ماہرین کی جانب سے بچوں کے لیے ایک خاص قسم کا فرنیچر بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ انہیں موٹاپے سے بھی بچایا جاسکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کلاس روم میں کھڑے رہ کر کام کرنے والے فرنیچر سے فوری طور پر 2 فائدے ہوسکتے ہیں جس میں بچے سبق پر بہتر توجہ دیتے ہیں اور وہ موٹاپے سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…