ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے برطانیہ کو شدید ردعمل کا دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں لاوروف نے ایک بیان میں کہاکہ اگر برطانیہ نے روس مخالف‘ اقدامات اسی طرح جاری رکھے تو روس کو بھی دو طرفہ اصولوں کے تحت جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے اپنے جاپانی ہم
منصب تارو کونو سے ملاقات کے بعد مزید کہا کہ چار مارچ کو سابق روسی جاسوس سیرگئی اسکرپل پر حملے کے معاملے پر لندن حکومت کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔ اسکرپل اور ان کی بیٹی پر چار مارچ کو سیلسبری میں زہریلی گیس سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے روس اور برطانیہ میں شدید تناؤ ہے۔