ریاض (سی پی پی ) سعودی مجلس شوری نے مغرب اور عشاء کی نمازوں کے درمیان دو گھنٹے کی وقفے کی تجویزکو مسترد کردیا۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں منعقدہ مجلس شوری کے اجلاس میں 25 ارکان کی طرف سے پیش کی جانے والی تجویز پر غور کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مغرب اور عشاء کی نمازوں کے درمیان
مختصر وقفے کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں اور لوگوں کے مفادات متاثر ہوتے ہیں۔ رمضان المبارک کی طرح ان دونوں نمازوں کے درمیان سال بھر کے لئے دو گھنٹے کا وقفہ دیا جائے۔ ارکان شوری نے تجویز پر بھر پور بحث کے بعد ووٹنگ کے نتیجے میں حتمی فیصلہ کیا کہ مغرب اور عشاء کی نمازوں کے درمیان وقفہ نہیں بڑھایا جائے گا۔