نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیر داخلہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ عراق میں 39بھارتی مغویوں کوقتل کر دیا گیا،مغویوں کوتین سال قبل داعش کے جنگجوؤں نے اغواء کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیوں کے قتل کے بارے میں سشما سوراج نے بھارتی پارلیمنٹ کو آگاہ کیا اور بتایا
کہ2014میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے بھارتی مزدوروں کے ایک گروپ کواغواء کرلیا گیاتھا۔اغواء کئے جانے والوں میں بیشتر افراد کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھاانہیں اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ موصل شہر کے کشیدہ حالات کے باعث دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔