ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کی دھماکہ خیز واپسی،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس(این این آئی)لیبیا کے مقتول لیڈر معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام القذافی نے ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ملک میں اصلاحات کا نیا نظام متعارف کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا میں صدارتی انتخابات سے چھ ماہ قبل سیف الاسلام قذافی نے کہا کہ وہ مستقبل کا نیا ویڑن پیش کریں گے

اور تمام شعبوں میں جامع اصلاحات کا نظام متعارف کرائیں گے۔سیف الاسلام نے اپنے سیاسی اور اصلاحاتی پروگرام کی نگرانی کے لیے ایمن ابو راس کو ذمہ داری سونپی ہے۔سابق مقتول لیبی لیڈر کے بیٹے کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق اعلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انسانی حقوق کے رہ نما خالد الغویل نے کہا کہ سیف الاسلام ملک میں جامع اصلاحات لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ الغویل نے کہا کہ سیف الاسلام لیبیا کو موجودہ انارکی سے نکالنے، قومی مصالحت اور پورے لیبیا کو متحد کرنے کے لیے سیاسی پروگرام پیش کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ مقتول کرنل معمر قذافی کے دوسرے بیٹوں کے برعکس سیف الاسلام القذافی جیل سے رہائی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بیانات جاری کرتے رہے ہیں مگرعملی طور پر وہ تاحال سیاسی اکھاڑے میں نہیں اترے۔ انہیں گذشتہ برس پارلیمنٹ کی جانب سے قذافی دور کے قید کیے گئے افراد کے عام معافی کے قانون کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…