جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے کے ذمہ دار ہیں،منموہن سنگھ

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ میں مزید اضافے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کو مقبوضہ کشمیر کے مسائل کا ادرک کرنا ہوگا ٗسیاسی جماعتوں کے نظریاتی ٹکراؤ کے باعث دونوں جماعتوں کی انتظامیہ ایک دوسرے کے مخالف کام کررہی ہیں ٗہماری سرحدیں اب محفوظ نہیں رہیں ۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق منموہن سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئیکہا کہ نریندر مودی کے برسراقتدار آتے ہی مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کی تحریک اور پرتشدد واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے نئی دہلی میں انڈین نیشنل کانگریس کے ابتدائی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر کے مسائل کا ادرک کرنا ہوگا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2014 کے عام انتخابات میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور بی جے پی کے سیاسی اتحاد کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال میں شدت پیدا ہوئی۔انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی جماعتوں کے نظریاتی ٹکراؤ کے باعث دونوں جماعتوں کی انتظامیہ ایک دوسرے کے مخالف کام کررہی ہیں۔خیال رہے کہ پی ڈی پی چاہتی ہے کہ حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں تاکہ خطے میں بڑھتے بھارت مخالف رویے کو روکنے کو مدد لے۔دوسری جانب بی جے پی نے بھارت مخالف احتجاج اور مظاہروں میں طاقت کا استعمال کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ ہماری سرحدیں اب محفوظ نہیں رہیں، سرحد پار دہشت گردی، داخلی دہشت گردی اور انتہاپسندی وہ مسائل ہیں جن کے باعث بھارتی عوام کو شدید پریشانی لاحق ہے اور نریندر مودی کی حکومت مسائل کے ادراک کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…