جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سعودی ولی عہد اور ٹرمپ کی اہم ملاقات کل ہوگی

datetime 19  مارچ‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہم ملاقات آج(منگل کو) ہوگی، دونوں رہنماایران سے نمٹنے اور دفاعی تعاون پر گفتگو کریں گے۔ملاقات میں محمد بن سلمان دفاعی سودوں اور طیاروں کی خریداری کو آخری شکل دیں گے ،میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں سیاسی مسائل کے علاوہ دفاعی اور خطے کی اسٹریٹیجک صورتحال بھی زیر غور رہے گی۔

مبصرین اس ملاقات کو شام میں جاری خانہ جنگی اور یمن اور قطر کے حوالے سے بھی اہم قرار دے رہے ہیں ملاقات میں اسرائیل اور فلسطین کے مذاکرات کی بحالی اور سرمایہ کاری کے معاملات بھی گفتگو کا حصہ ہوں گے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سیلیکون ویلی اور اسیٹل میں امریکا کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات کریں گے۔نیو یارک ،ہوسٹن اور بوسٹن کا دورہ بھی شہزادہ محمد بن سلمان کے پرگرام میں شامل ہے جبکہ سعودی ولی عہد دفاعی سودوں اور طیاروں کی خریداری کوحتمی شکل دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…