اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پی ایس ایل، پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے متعدد کھلاڑیوں کا پاکستان آنے سے انکار

datetime 17  مارچ‬‮  2018 |

شارجہ(آئی این پی ) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے اختتامی میچز کے لیے پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی پاکستان آئیگے تاہم باقی ٹیموں کے متعدد کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 اسلام آباد یونائیٹڈ کے3 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا ہے۔

6 ٹیموں میں سے دو ملتان سلطانز اور لاہور قلندر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں جبکہ پوائنٹس کے حساب سے اسلام آباد پہلے، کراچی دوسرے، پشاور تیسرے اور کوئٹہ چوتھے نمبر ہے۔پلے آف میں پہلا میچ دبئی میں (آج) اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان رات 10 بجے ہوگا۔ دوسرا مقابلہ 20 مارچ منگل کو لاہور میں پشاور زلمی اور کوئٹہ کے درمیان ہوگا۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے میچ 21 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ فائنل 25 مارچ اتوار کو کراچی میں ہوگا۔چاروں ٹیموں کی خواہش ہے کہ ان کے غیر ملکی کرکٹر میچ کے لیے پاکستان آئیں تاکہ وہ پوری قوت سے مقابلہ کرسکیں تاہم بعض غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے سمت پٹیل، چیڈوک والٹن، لیوک رانکی، سمیول بدری، جے پی ڈومینی نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے تاہم تین کھلاڑیوں الیکس ہیلز، اسٹیون فن اور سیم بلنگز نے پاکستان جانے سے انکار کردیا ہے۔ کراچی کنگز کے کالن انگرم، جو ڈینلی، ٹائمل ملز، روی بوپارا اور لینڈل سمنز کے پاکستان آنے کا امکان ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سب سے زیادہ مشکل کا شکار ہے کیونکہ کیون پیٹرسن اور رائلے روسو سمیت اس کے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے، تاہم کرس گرین کے آنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا ہے کہ وہ تھیسارا پریرا اور دیگر سری لنکن کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں۔

اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے، بنگلادیش کے محمود اللہ بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرسکتے ہیں۔ ٹیم کے پاکستانی کھلاڑی آج شارجہ سے لاہور پہنچیں گے جب کہ غیرملکی کرکٹر 19 مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 2 کا فائنل لاہور میں کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ہوا تھا اور کوئٹہ کی شکست میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اہم وجہ رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…