صدر ٹرمپ کے وکیل نے پورن سٹار پر2کروڑ ڈالر کا دعویٰ دائر کردیا

17  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز غیر افشائے راز معاہدے کی خلاف ورزی کے لیے کم از کم دو کروڑ امریکی ڈالر کے ہرجانے کی قانونی مجاز ہیں۔ عدالت میں اس معاملے میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے اور اس میں یہ کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کی رو سے اداکارہ صدر ٹرمپ سے اپنے تعلقات پر بات نہیں کر سکتی ہیں۔

یہ عرضی صدر ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کی ایسنشیئل کنسلٹینٹس کمپنی کی جانب سے داخل کی گئی ہے جس نے رازداری برتنے کے لیے اداکارہ کو ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر ادا کیے تھے۔اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اداکارہ ڈینیئلز نے ‘کم از کم 20 بار’ اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عدالت میں داخل کی گئی عرضی کے مطابق معاہدے میں ہر بار اس کی خلاف ورزی کرنے پر دس لاکھ امریکی ڈالر ہرجانے کی بات شامل ہے۔اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز نے سنہ 2016 کے صدارتی انتخاب سے قبل یہ معاہدہ کیا تھا جس کے بارے میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے دی جانے والی ناجائز امداد ہے۔لیکن مائیکل کوہن کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو ادائیگی قانون کے دائرے میں کی گئی تھی اور یہ نہ تو انتخابی مہم میں کسی قسم کا خرچہ یا انتخابی مہم کے لیے کسی قسم کی امداد تھی۔جبکہ سنہ 2011 میں ‘اِن ٹچ’ نامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی رشتہ 2006 میں ملانیہ ٹرمپ کے بیٹے بیرن کو جنم دینے کے کچھ عرصے بعد شروع ہوا تھا۔دوسری جانب رواں ماہ کے اوائل میں دینیئلز کے وکیل مائیکل اویناٹی نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ اس رازداری کے معاہدے کو ختم کیا جائے۔اس میں کہا گیا تھا کہ سٹورمی دینیئلز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سنہ 2006 میں رشتہ قائم کیا تھا جو کہ سنہ 2007 میں بھی قائم رہا تھا۔

بہر حال وائٹ ہاس نے صدر ٹرمپ اور ڈینیئلز کے درمیان کسی جنسی تعلق سے انکار کیا ہے جبکہ ڈینیئلز نے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر رقم لوٹانے کی بات کہی تاکہ وہ ‘صدر کے ساتھ اپنے قدیمی تعلق کے بارے میں اور خاموش کیے جانے کی کوششوں کے بارے میں کھل کر بات کر سکیں۔مائیکل اویناٹی نے کوہن کے لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ اداکارہ نے صدر کے متعلق ٹیکسٹ میسجیز، تصاویر اور ویڈیوز بھی شائع کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

ان دستاویز پر ‘پیگی پیٹرسن’ اور ‘ڈیوڈ ڈینیسن’ کے فرضی نام سے دینیئلز اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اور ایسنشیئل کنسلٹینٹ کے ساتھ دستخط ہونے تھے۔لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر کبھی دستخط نہیں کیا اور اسی بنیاد پر اویناٹی کا کہنا ہے کہ ڈینیئلز اس معاہدے سے بری الذمہ ہوتی ہیں۔جمعے کو عرضی داخل کیے جانے کے بعد وکیل اویناٹی نے ٹوئٹر پر لکھا: ‘حقیقت تو یہ ہے کہ ایک برسر اقتدار صدر ایک ایسے عام شہری سے دو کروڑ امریکی ڈالر کے جھوٹے ہرجانے’ کی کوشش کر رہا ہے جو عوام کو سچ بتانا چاہتی ہے۔

یہ غیر معمولی ہے۔ ہماری تاریخ میں شاید ہی ایسا ہوا ہو۔ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں اور ہم اس سے ڈرنے والے بھی نہیں ہیں۔انھوں نے مزید لکھا کہ ‘آج کی یہ عرضی صدر اور مسٹر کوہن کی جانب سے دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے۔ وہ اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس مقدمے کو وفاقی عدالت میں لے جایا جائے تاکہ پرائیوٹ ثالثی میں ان کے امکانات زیادہ روشن ہوں اور سچائی عوام سے پوشیدہ رہے۔صدر ٹرمپ کے لیے اسے اخفائے راز میں رکھنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ یہ معاملہ ان کے مذہبی نظریات کے حامل وٹروں کو ناراض کر سکتا ہے جو کہ ان کی جیت میں اہم رہے ہیں اور اس نے ان کے اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے رشتے میں تنا پیدا کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…