انقرہ(این این آئی)ترک فوج نے کہا ہے کہ اس نے اپنی حامی ملیشیا کے ساتھ مل کر شام کے شمالی شہر عفرین کا محاصرہ کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی جنوبی سرحد کے قریب کْرد جنگجوؤں کے خلاف یہ ترک فوج کی جاری کارروائی میں
ایک بڑی پیشرفت ہے۔ فوجی بیان کے مطابق اس نے انتہائی اہمیت کے حامل بعض مقامات پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔ گزشتہ روز ترک حکومت کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ ترک مسلح افواج نے عفرین کے نصف سے زائد حصے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔