اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ایپل نے بتایا ہے کہ اسے اس سال کے ابتدائی تین مہینوں میں 13 ارب 60 کروڑ ڈالر کا منافع ہوا ہے۔انھوں نے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں چھ کروڑ 11 لاکھ آئی فونز فروخت کیے۔ایپل کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق گذشتہ برس کے مقابلے اس کے منافع میں اس سال 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے شیئر خریدنے کے پروگرام میں تیزی لائے گی تاکہ سرمایہ کاروں کو 130 ارب ڈالر کے بجائے 200 ارب ڈالر تک کی رقم لوٹائی جا سکے۔اپیل کے مطابق اس کی محصولات گذشتہ برس کی نسبت 27 فیصد اضافے کے ساتھ اس سال بڑھ کر 58 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ساڑھے انیس کھرب ڈالر کا ریکارڈ کیش ہے۔آئی فونز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے تاہم آئی پیڈ کے فروخت میں کمی آئی ہے
اپیل اب تک چھ کروڑ سے زیادہ آئی فونز فروخت کرنے میں کامیاب رہا ہے اور یہ تعداد تجزیہ کاروں اور ماہرین کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔تاہم ایپل کے آئی پیڈ کی فروخت سست روی کا شکار رہی ہے اورکمپنی کا کہنا ہے کہ رواں سال ایک کروڑ 26 لاکھ آئی پیڈ فروخت ہوئے جو پچھلے سال اسی مدت میں آئی پیڈ کی فروخت سے 23 فیصد کم ہے۔ایک بیان میں ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم ک±ک نے کہا ’ہم آئی فون، میک اور ایپ سٹور سے ہونے والی فروخت میں مسلسل اسحتکام سے بہت خوش ہیں اور اسی وجہ سے مارچ کی سہ ماہی میں بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔‘ایپل کمپنی نے اپنی مخصوص گھڑیاں گذشتہ جمعے سے صارفین کو ارسال کرنا شروع کیا ہےیہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایپل کی محصولات کا دو تہائی امریکہ کے بجائے بین الاقوامی فروخت سے حاصل ہوا ہے۔ ہانگ کانگ سمیت چین سے ہونے والی آمدنی میں اس سہ ماہی میں 71 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور مجموعی آمدنی ایک کھرب 68 ارب رہی۔اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ایپل کی آمدنی میں اضافے کی خبروں کے نتیجے میں بازاروں کے بند ہونے پر اپیل کے حصص میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
سال کے ابتدائی 3 مہینوں میں چھ کروڑ سے زائد آئی فون فروخت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































