بدھ‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2025 

سیف بدر کو آؤٹ کرنے کے بعد آفریدی کے شدیدردعمل پرسوشل میڈیا پر تنقید شروع،سیف بدر نے بھی جواب میں ایساکام کردیا کہ بات مزید پھیل گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بلے باز سیف بدر کو آؤٹ کرنے کے بعد شاہد آفریدی کے ردعمل کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کنگز نے شاہد آفریدی کی شاندار بولنگ کے عوض ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دی۔

میچ میں شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف اپنے دوسرے اوور کی چوتھی گیند کرائی تو سیف بدر نے انہیں ایک زوردار چھکا رسید کیا تاہم پھر اگلی ہی گیند پر تجربہ کار آفریدی نے نوجوان بلے باز کو بولڈ کر دیا۔کراچی کنگز کے آل راؤنڈر نے سیف بدر کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں دونوں ہاتھ کھڑے کرنے کے بجائے سیف بدر کو پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا۔بعد ازاں سیف بدر نے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کی اپنی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ شاہد آفریدی کو لیجنڈ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی میں آپ کو پسند کرتا ہوں تاہم سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے ردعمل کو بعض صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جبکہ کچھ نے سیف بدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آگے آپ کیلئے بڑی کرکٹ پڑی ہے۔  ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بلے باز سیف بدر کو آؤٹ کرنے کے بعد شاہد آفریدی کے ردعمل کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کنگز نے شاہد آفریدی کی شاندار بولنگ کے عوض ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دی۔میچ میں شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



81فیصد


یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…