ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

سابق امریکی صدر بارک اوباما اوراہلیہ مشعل کونئی نوکری مل گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی) سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ سروس کے لیے ہائی پروفائل ٹاک شوز پروڈیوس کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کو ایک سال بعد بالاآخر نوکری مل ہی گئی وہ نیٹ فلیکس کے لیے ہائی پروفائل شوز پیش کریں گے جو کہ رئیلیٹی شو بھی ہوسکتے ہیں لیکن اس حوالے سے تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔

تاہم یہ بات واضح ہے کہ ان شوز میں ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی معاونت بھی شامل ہو گی، بارک اوباما اور مشعل اوباما ٹاک شو کے لیے مواد بھی فراہم کریں گے جو زیادہ تر حوصلہ افزا حقیقی کہانیوں پر مبنی ہوں گی۔بین الااقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر کے قریبی دوستوں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم خود بارک اوباما اور نیٹ فلیکس انتظامیہ نے اس پر تبصرے سے گریز کیا ہے تاہم بارک اوباما کے سینیئر ایڈوائزر ایرک شیلٹر نے بتایا کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ حوصلہ افزا کہانی سنانے کی طاقت اور اس کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے عمل کو بہتر سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر کی اہلیہ مشعل اوباما کی یادداشتوں پر مبنی کتاب بھی رواں سال شائع ہونے جا رہی ہے گی جس میں انہوں نے دور صدارت کے اہم واقعات اور نجے زندگی کے اہم لمحات کا احاطہ کیا ہے جس میں بارک اوباما کی شخصیت کے منفرد پہلو بھی دنیا کے سامنے آکریں گی اس طرح یہ ایک اہم دستاویز ثابت ہو گی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…