اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ کے گرم میدانوں میں شدید گرما گرمی، محمد عامر اور احمد شہزاد لڑ پڑے، ایک دوسرے کو گالیاں، بات بڑھ گئی، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 10  مارچ‬‮  2018 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، انہی مقابلوں میں کھلاڑیوں کے آپس میں جھگڑے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں جو کہ کھیل پر کرکٹ شائقین پر برا اثر چھوڑ رہے ہیں۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے میچ میں احمد شہزاد اور محمد عامر کے درمیان شدید تلخی کلامی ہو گئی، احمد شہزاد رننگ کے دوران محمد عامر ان کے سامنے آئے اس کے بعد محمد عامر کی ایک گیند پر احمد شہزاد نے چھکا لگایا،

جس پر دونوں کے درمیان تلخی ہوئی اور محمد عامر کے آخری اوور میں بھی احمد شہزاد نے ایک زور دار چھکا لگایا جس پر بات مزید بڑھ گئی۔ اس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں اور ایمپائر نے ان دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان سلطان اور لاہور قلندر کی ٹیموں کے مابین میچ جاری تھا کہ اس دوران احمد شہزاد ایمپائر سے الجھ پڑے۔ اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی آپس میں گرما گرمی کے علاوہ ایمپائرز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی سلوک نظر آ رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں جہاں راحت علی اور عماد وسیم کے درمیان لڑائی ہوئی تو وہاں احمد شہزاد اور صہیب مقصود بھی الجھتے ہوئے نظر آئے۔ احمد شہزاد نے ایمپائر کے ساتھ ایسی حرکت کی کہ وہ بھی غصے میں آ گئے اور انہوں نے احمد شہزاد کو سب کے سامنے اپنی حد میں رہنے کا کہا۔ اس تمام واقعہ کی ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ میں ایک گیند پر ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے وکٹوں کے پیچھے کیچ کی اپیل کی مگر ایمپائر نے آؤٹ نہ دیا جس پر احمد شہزاد ہوشیاری دکھاتے ہوئے ایمپائر کی جانب بڑھے یہ بات ایمپائر کو بالکل پسند نہ آئی انہوں نے اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کو اشارہ کرتے ہوئے احمد شہزاد کو سمجھانے کا کہا۔ جیسے ہی یہ ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا کے صارفین نے احمد شہزاد پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی ان سے کہا گیا کہ وہ اداکاری کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ مبذول کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…