جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکا، سیلفی کو تھری ڈی ماڈل بنانے والی ایپ تیار

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) کیا آپ اپنی سیلفی لینے کے بعد خود کو موٹرسائیکل پر بیٹھے یا گٹار بجاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر ایپل فون کے لیے مفت میں دستیاب یہ ایپ آزمائیں جو آپ کی سیلفی کو ایک کلک پر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرتی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے آپ کی عام سیلفی تصویر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل ہوجاتی ہے اس کے لیے بس آپ اپنی تصویر ایپ میں شامل کریں اور کسی بھی اچھی جگہ کے پس منظر کو اضافہ کریں یہی نہیں آپ اپنی تصویر کو نہ صرف کسی ماڈل کے کپڑے بھی پہنا سکتے ہیں بلکہ خود کو موٹرسائیکل پر بھی بٹھا کرسکتے ہیں۔ تصویر کو تھری ڈی بنانے والی یہ چینی ایپ انسٹال ہونے کے بعد مائی آئیڈل کے نام سے دکھائی دیتی ہے تاہم چینی ایپ ہونے کے باوجود اس میں انگریزی زبان کی سہولت موجود ہے اس پر ویڈیو اور تصاویر محفوظ کرکے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر شیئر کی جاسکتی ہیں۔ آئی ٹیون اسٹور پر اس ایپ کا نام Xiao Ou Wo De3d Meng Ou ہے جو 70 میگابائٹس کی ہے اور مفت میں ڈاو ن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…