اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

’’تھینک یو ویری مچ‘‘ رضا ربانی کو ہی دوبارہ چیئرمین سینٹ بنانے کی نواز شریف کی پیشکش پر آصف علی زرداری نے دھماکہ خیز سرپرائز دیدیا

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیرا عظم میاں نواز شریف کی طرف سے رضا ربانی کو سینیٹ کا چیئرمین نامزد کرنے کی تجویز رد کر دی ہے واضح رہے کے سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کا مرحلہ قریب آ رہا ہے جس کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آ چکی ہے۔

ایک نجی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اس کے بعد انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی، اس ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ، آصف علی زرداری نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دوستوں کی آمد کا شکریہ، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کاوقت آچکا ہے، امید ہے کہ فضل الرحمان ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے البتہ مولانا صاحب نے جواب کے لیے وقت مانگا ہے۔ اس دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری سے باہمی دوستی کا تعلق ہے، امید ہے کہ یہ تعلق قائم رہے گا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میاں نوازشریف کے ساتھ ملاقات میں بھی کچھ تجاویزسامنے آئی ہیں اورآصف علی زرداری کی طرف سے بھی تجاویزآئی ہیں، پارٹی اجلاس میں ان پر مشاورت کریں گے۔ جب ایک صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ میاں نواز شریف پیپلز پارٹی کے رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ بناناچاہتے ہیں تو اس کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ تھینک یوویری مچ، میں یہ نہیں چاہتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طرف سے رضاربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا امکان رد کر دینا مفاہمت کی پالیسی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، اب پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کی مزید حمایت نہیں کرے گی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سلیم مانڈوی والا کا نام چیئرمین سینٹ کے لیے سامنے آ رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…