منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

غذا میں معمولی غلطی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ صحت کے لیے فائدہ مند غذائیں استعمال کرتے ہیں مگر ایک معمولی احتیاط نہیں اپناتے تو ہارٹ اٹیک، فالج یا گردوں کے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ امپرئیل کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ غذا چاہے جتنی بھی صحت بخش ہو، مگر نمک کی زیادہ مقدار کو اس میں ملانا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

نمک کی کتنی مقدار صحت کے لیے محفوظ؟ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لوگوں کو اپنی غذا میں نمک کی مقدار کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ورنہ ہائی بلڈ پریشر کا مرض شکار بناکر دیگر جان لیوا بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہائی بلڈ پریشر ہی ہارٹ اٹیک اور فالج سمیت دیگر امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ پھلوں اور سبزیوں میں موجود وٹامنز اور منرلز خون کی شریانوں پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اور بلڈ پریشر کی سطح کم کرتے ہیں، جبکہ یہ عادت زیادہ نمک کھانے کی عادت کے نقصانات کی بھی تلافی کرتی ہے۔ تاہم اب نئی تحقیق میں انتباہ کیا گیا ہے کہ زیادہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی نمک کو زیادہ کھانے سے ہونے والے نقصان کی تلافی نہیں کرتا۔ اس تحقیق کے دوران امریکا، برطانیہ، جاپان اور چین کے ہزاروں افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ نمک جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟ محققین نے پیشاب کے نمونوں میں نمک اور پوٹاشیم کے امتزاج کا تجزیہ کیا اور یہ دریافت کیا کہ ہائی بلڈ پریشر اور نمک زیادہ کھانے میں تعلق موجود ہے، چاہے لوگ پوٹاشیم اور دیگر غذائی اجزاءکی زیادہ مقدار ہی کیوں نہ جزو بدن بناتے ہوں۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ عام طور پر دن بھر میں اوسطاً 10.7 گرام مقدار نمک لوگ استعمال کرتے ہیں، حالانکہ عالمی ادارہ صحت نے چھ گرام یا ایک چائے کے چمچ کو صحت کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔

نمک زیادہ کھانا بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ دیگر جان لیوا امراض کا باعث بن جاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے غذا میں نمک کی کم مقدار کے استعمال کی اہمیت سامنے آئی ہے، اس کے بغیر چاہے جتنی بھی صحت بخش غذا کا استعمال کیا جائے، وہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتی۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل ہائپرٹینشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…