اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بیٹے کی شادی پر شریف خاندان کو نظرانداز کر دیا گیا، واضح رہے کہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبد اللہ عباسی کی شادی کی تقریبات ختم ہو چکی ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیٹے عبداللہ عباسی کی شادی پر اپنے رشتہ داروں کے علاوہ سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا ہوا تھا، ان کے بیٹے عبداللہ عباسی کے ولیمے
میں چودھری نثار ،خواجہ آصف اور احسن اقبال سمیت بہت سے سیاسی رہنما شریک ہوئے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف یا ان کے خاندان کا کوئی فرد نہیں دیکھا گیا، میڈیا ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شریف خاندان میں سے کسی فرد کو اپنے بیٹے کی شادی پردعوت ہی نہیں دی۔