بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بندہ بیچتا چائے ہے اور ماہانہ کمائی اس کی 12 لاکھ، ایسا چائے والا منظر عام پر آ گیا کہ کسی نے پہلے کبھی دیکھا نہ ہو گا، اس کی چائے میں ایسا کیا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہاراشٹرا (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں چائے بیچنے والے کی ماہانہ آمدنی12لاکھ روپے ہے جس کے باعث یہ شخص سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس بارے میں میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ایک ٹی ہاؤس کا مالک چائے فروخت کرکے ہر مہینے 12 لاکھ روپے کماتا ہے۔

اس ٹی ہاؤس کے شریک بانی کا کہنا تھا کہ2011 میں انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ بھارت کے لوگوں میں چائے کا بہت کریز ہے اس لئے انہیں چائے کا بزنس شروع کرنے کا خیال آیا اور اس کاروبار کا آغاز کر دیا۔ ناوناتھ ییولے نے بتایا کہ بہت سارے لوگ چائے کاخاص ذائقے نہ ملنے کی وجہ سے چائے نہیں پیتے۔ اسی وجہ سے میں نے چار سال چائے پر تحقیق کی جس کے بعد مجھے چائے کے اصل ذائقے اور معیار کے بارے میں معلوم ہوا۔ ناؤناتھ نے بتایا کہ لوگ چائے کا ڈھابہ تو بناتے ہیں مگر چائے کو ایک ماڈرن طرز سے پیش نہیں کر سکتے۔ ناؤناتھ نے بتایا کہ میرے پاس کام کرنے والے ملازموں کا لباس بھی بہت اچھا ہے اور یہی بات گاہکوں کو بھی متاثر کرتی ہے، اس شخص کی دو دکانیں اور روزانہ اس کے چار ہزار کپ چائے فروخت ہو جاتی ہے۔ ناؤناتھ اپنے ٹی سٹال کو انٹرنیشنل برانڈ کے طور پر متعارف کرانا چاہتا ہے، اس کا کہنا تھا کہ اس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، ناؤ ناتھ کے ٹی سٹال پر اس وقت بھی 12 ملازم کام کر رہے ہیں، ناؤناتھ نے کہا کہ نریندر مودی بھی چائے بیچتے تھے اور آج نریندر مودی ہمارے وزیراعظم ہیں۔ اس کے گاہکوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس چائے کا ذائقہ بہت پسند ہے اور یہاں صاف ستھرا ماحول ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں چائے بیچنے والے کی ماہانہ آمدنی12لاکھ روپے ہے جس کے باعث یہ شخص سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…