بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

سینیٹ چیئرمین شپ: (ن) لیگ کا راستہ روکنے کیلئے پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو دھماکہ خیز پیشکش کردی،ن لیگ میں ہلچل، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب اور مسلم لیگ (ن) کا راستہ روکنے کیلئے پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو مشترکہ کوشش کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے اور اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق کی صورت میں پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ اپنے پاس اور ڈپٹی چیئرمین شپ کا عہدہ تحریک انصاف کو دینے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رابطہ کاروں نے پیپلز پارٹی کی پیشکش اعلیٰ قیادت تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے 53 ووٹ درکار ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کے پاس 45 سے زائد ووٹ ہیں۔سینیٹ میں پیپلز پارٹی 20 نشستوں کے ساتھ دوسری اور تحریک انصاف 12 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت ہے۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے عمل میں آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے سینیٹرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جن کی حمایت حاصل کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں نے رابطے تیز کردئیے۔پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان سے کامیاب ہونے والے 8 آزاد سینیٹرز نے حمایت کی یقین دہانی کرادی جبکہ فاٹا سے کامیاب ہونے والے نومنتخب آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے۔  چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب اور مسلم لیگ (ن) کا راستہ روکنے کیلئے پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو مشترکہ کوشش کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے اور اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…