جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں شمولیت، عمران خان اہم سیاسی شخصیت کے گھر پہنچ گئے،مجھے کہتے ہیں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی او رآج ۔۔! دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں پیسا چلا ہے اور افسوس کی بات ہے کہ ہمارے کچھ اراکین خیبر پختونخواہ اسمبلی نے بھی پیسے لے کر اپنے ضمیر بیچ دیئے ہیں جس کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی ہے، ایسے اراکین کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ کراچی کو کھنڈر بنانے والا گاڈ فادر لندن چلا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے کراچی کو مافیا کے سپرد کر دیا ہے، 35 سال سے اس شہر میں دہشت گردوں کی حکمرانی تھی جس کی وجہ سے پڑھے لکھے،

سلجھے ہوئے اور متوسط طبقے کے حقیقی نمائندے سیاست میں آنے سے کتراتے تھے ، مجھے کہتے ہیں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی آج پوری قوم لعنت بھیج رہی ہے۔عمران خان نے سابق وزیر ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کے صاحبزادے ڈاکٹرعمران علی شاہ کے گھر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عمران علی شاہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں، ڈاکٹر محمد علی شاہ کا پرانا دوست ہوں، شمولیت پر زیادہ خوشی ہے۔انہوں نے کہاکہ پڑھے لکھے لوگوں کو سیاست میں آنا چاہئے، دہشت گردی کے باعث لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے، خوشی ہے کہ اب لوگ پاکستان کی سیاست کی طرف آرہے ہیں، پیسہ اور بے روزگار لوگ یہاں سے دبئی جارہے ہیں۔ کراچی کو کھنڈر بنانے والا گاڈ فادر لندن چلا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے کراچی کو مافیا کے سپرد کر دیا ہے، 35 سال سے اس شہر میں دہشت گردوں کی حکمرانی تھی جس کی وجہ سے پڑھے لکھے، سلجھے ہوئے اور متوسط طبقے کے حقیقی نمائندے سیاست میں آنے سے کتراتے تھے لیکن آج حالات تبدیل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹر عمران شاہ اور ان جیسے دیگر تعلیم یافتہ افراد کی تحریک انصاف میں شمولیت تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی اور میں خود کراچی سے انتخاب لڑوں گا جس کے لیے حلقے کا انتخاب پارٹی کے ذمہ دار کریں گے۔ سندھ کے حکمرانوں کا ووٹ کراچی میں نہیں تھا تو انہیں دلچسپی نہیں تھی،

کراچی میں مقامی حکومت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کراچی میں رینجرزہے تواس کی وجہ یہ ہے کہ پولیس کو تباہ کردیا گیا، کراچی میں کے پی کے طرز کا پولیس سسٹم لانے کی ضرورت ہے، سندھ میں 12ہزار پولیس والے جرائم میں ملوث ہیں ، پیسے دے کر پولیس والے بھرتی ہوں گے تو وہی عوام کو ہی لوٹتے ہیں، ایک مکمل با اختیار میئر کراچی کے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔ایسی صورت حال میں تحریک انصاف نے کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے کے لیے پیکیج تیار کیا ہے

جس میں خیبرپختونخواہ کی طرز کی پولیس کا قیام اور موثر و با اختیار بلدیاتی کو اولین ترجیح حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی طرز کی جماعت ہے، ضمنی الیکشن کی اتنی اہمیت نہیں کیونکہ مشینری حکومت کی ہوتی ہے، 2018 کا الیکشن ملک کی تاریخ بدل دے گا۔نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان 300ارب باہر لیکر گیا،سب چیزیں سامنے آرہی ہیں، نواز شریف ٹھیک کہتا ہے کہ میں غلط بیانی کررہا ہوں، اب پتہ چلا شریف خاندان تو900 ارب روپے باہر لے گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کو 40سال کا ریکارڈ پیش کیا،64 دستاویز دیں، لندن کے ایک فلیٹ کے لئے میں نے 64دستاویزات دیں، نوازشریف نے 1999میں 6کروڑ روپے کی دولت ظاہر کی تھی۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہماری پارٹی میں غریب اراکین اسمبلی بھی تھے جنہوں نے 4،4 کروڑ روپے کی پیشکشوں کو مسترد کردیا جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں لیکن پی ٹی آئی کے جن اراکین نے سودے بازی کی ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو معلوم ہے کہ سینیٹ میں پیسا چلا ہے لیکن کوئی بھی ادارہ تحقیقات نہیں کر رہا ہے، اس پر الیکشن کمیشن کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن میں ووٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، خفیہ رائے دہی کی وجہ سے معلوم ہی نہیں چل رہا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا اس طرح ووٹ بیچنے والوں کو منہ چھپانے کا موقع ملا۔انھوں نے کہا

کہ وزیراعلی پرویزخٹک سے ایم پی ایز کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی بات کی ہے، سینیٹ الیکشن میں 4کروڑ روپے میں ایک ایم پی ایز بکا ہے ، پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں لوگ بکے ہیں، کیا تحقیقات کرانا الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی ذمہ داری نہیں ہے؟۔عمران خان نے کہاکہ چیف جسٹس کو دیکھنا چاہئے کہ جمہوریت میں ایسے لوگ بکتے ہیں، کراچی میں پیسہ خرچ کرنے سے پہلے سسٹم لایا جائے ، مجھے کہتے ہیں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی آج پوری قوم لعنت بھیج رہی ہے، سینیٹ الیکشن میں کون بکا اور کس نے خریدا،یہ دیکھنا ہمارا کام نہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…