ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سینٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا کے ارکان بھی بک گئے ،عمران خان کا اعتراف،چیف جسٹس سے کیا مطالبہ کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کی نفی ہوئی اور پیسہ چلا ہے جبکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں پر بھی پیسہ چلا اور کئی لوگوں نے اپنے آپ کو بیچا، معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹیم بٹھارہے ہیں اور تفتیش کررہے ہیں کہ کون سے لوگ بکے ہیں، ایک ایم پی اے کا ضمیر خریدنے کا ریٹ چار کروڑ لگا، کیا یہ پتا کرانا میری ذمہ داری ہے، کیا ادارے ختم ہوگئے،

نیب، ایف آئی اے اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری نہیں،شریف خاندان 300 کی بجائے 900 ارب روپے باہر لے کر گیا، یہ ان کی کل دولت ہے، اب سب کو سمجھ آجانی چاہیے کہ کیوں نکالا کا دورہ کیوں پڑرہا ہے، کراچی میں لیڈرشپ کی کمی ہے اور جو کراچی کے گاڈ فادر تھے وہ لندن میں جا کر بیٹھ گئے،کراچی میں خوف کی وجہ سے پڑھے لکھے لوگ سیاست میں نہیں آتے تھے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں گندگی اپنی جگہ لیکن یہاں کرپشن ہے، شہر میں دہشت گردی اور خوف کی وجہ سے پڑھے لکھے لوگ سیاست میں نہیں آتے تھے، خوف کی وجہ سے شہر میں ترقی نہیں ہوسکی اور لوگ نوکریاں ڈھونڈنے دبئی چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ کراچی لاوارث ہے اسے کسی نے اون نہیں کیا، کراچی کے گاڈ فادر لندن چلے گئے اور سندھ میں جو حکومت آتی ہے اسے کراچی سے کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ انہیں یہاں سے ووٹ نہیں پڑتا، پیپلزپارٹی نے کراچی کو دودھ دینیوالی گائے سمجھا، شہر میں مافیا غالب ہے سب کچھ کھنڈر کریا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کو تباہ کردیا گیا اسی لیے رینجرز موجود ہے، یہاں خیبرپختونخوا طرز کا پولیس سسٹم ضروری ہے، یہاں پیسے دے کر ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہے، ہم ایک نیا نظام لائیں گے،

شہر میں مقامی حکومت کو مضبوط کرنا ہے، میئر براہِ راست منتخب ہوکر آنا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کراچی کا انفرا اسٹرکچر ٹھیک کریں گے اور یہ پھر روشنیوں کا شہر بن سکتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے 2018 کا الیکشن کراچی سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے حلقے کا فیصلہ ٹیم کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خود کو وفاق کی جماعت سمجھتے ہیں، باقی جماعتیں صوبوں تک محدود ہوگئی ہیں، وفاق کی جو بھی

جماعت ہوگی اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ کراچی کو اٹھائے، تخت لاہور سے کراچی کو کبھی کچھ نہیں ملا، سندھ والوں نے بھی کوئی پرواہ نہیں کی، ہم الیکشن جیتیں گے اور کراچی ٹھیک کرکے دکھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ 2018 کا الیکشن تاریخی ہوگا جو ملک کو بدل دے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے دعوی کیا کہ شریف خاندان 300 کی بجائے 900 ارب روپے باہر لے کر گیا، یہ ان کی کل دولت ہے، اب

سب کو سمجھ آجانی چاہیے کہ کیوں نکالا کا دورہ کیوں پڑرہا ہے، انہیں سزا کا ڈر ہے جو انہیں ہونا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کی نفی ہوئی ہے اور پیسہ چلا ہے، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں پر بھی پیسہ چلا اور کئی لوگوں نے اپنے آپ کو بیچا، رشوت دی بھی گئی اورلی بھی گئی، پتا ہے رشوت کس نے دی، بدقسمتی سے رشوت لینے کا ثبوت نہیں۔انہوں نے مزید

کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹیم بٹھارہے ہیں اور تفتیش کررہے ہیں کہ کون سے لوگ بکے ہیں، ایک ایم پی اے کا ضمیر خریدنے کا ریٹ چار کروڑ لگا، کیا یہ پتا کرانا میری ذمہ داری ہے، کیا ادارے ختم ہوگئے، نیب، ایف آئی اے اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج سیاست دانوں پر ساری قوم لعنت بھیج رہی ہے، سب کو پتا ہے پیسہ چلا، چیف جسٹس کو دیکھنا چاہیے کہ کیا جمہوریت میں لوگ ایسے بکتے ہیں،

ساری قوم کے سامنے خریدو فروخت ہوئی، اب سیاستدانوں کی کیا عزت رہ گئی۔انہوں نے کہاں جو رہنما پارٹیوں میں بیٹھے ہیں وہ خریدوفروخت کرتے ہیں، اب بتائیں پارلیمنٹ کا کتنا تقدس ختم ہوا، عوام جمہوریت اور اداروں کو بچاتی ہے کوئی فوج نہیں بچاتی۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دو روزہ دورہ پر کراچی میں ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا اور تاجر برادری کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔اپنے دورے کے دوران عمران خان نے کراچی سے انتخابات لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا اور دعوی کیا تھا کہ آئندہ انتخابات میں حکومت تحریک انصاف کی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…