بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی میراتھن دوڑ کے مقابلے ٗ مزنہ النصار نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی میراتھن دوڑ کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس مقابلے میں ایک مقامی خاتون مزنہ النصار نے دوڑ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے النصار نے اپنی جیت سے متعلق بتایا کہ مخصوص خوراک اور مسلسل ورزش اس کی تیز رفتاری کا راز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مزنہ النصار نے کہا کہ اس کے اہل خانہ کی طرف سے میراتھن میں حصہ لینے پر کسی

قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی۔میراتھن میں حصہ لینے والی تمام خواتین شرعی پردے کی مکمل طور پر پابند تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 2020ء میں اولمپک کھیلوں کے دوران میراتھن میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب میں میراتھن کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکا، تھائی لینڈ اور دیگر ملکوں کی خواتین سمیت 1500 خواتین نے حصہ لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…