ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کو اگر سزا ہوئی تو یہ کام کرکے انہیں بچایا جا سکتا ہے، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ن لیگ کی سب سے بڑی مشکل ہی حل کر دی، طریقہ کار بتا دیا

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افتخار چوہدری جو سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ہیں کا کہنا ہے کہ نیب میں نواز شریف کو سزا ہوئی تو فوری طور پر صدارتی معافی مل سکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ میں کوئی پی سی او جج نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار ایکٹو ازم نہیں بلکہ آئین کوزم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ کالعدم قرار دے سکتی ہے۔ چیف جسٹس قسمیں کھا کر وضاحتیں نہ کریں کیونکہ ان کے پاس آئین کی طاقت ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کو مافیا جیسے بھی ریمارکس نہیں دینے چاہئیں۔ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر نیب عدالت نے نوازشریف کوسزا دی تو انہیں فوری صدارتی معافی مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو دو بار ریلیف (3)184کے تحت ملا ہے۔ نواز شریف اور رحمان ملک کو پہلے بھی معافی مل چکی ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے کہاکہ اگر عمران خان کی بنی گالہ اراضی کا این او سی جعلی ہے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ سینٹ انتخاب ہوگیا اب چیلنج نہیں ہو سکتا ہے، پشاور ہائی کورٹ کے نوٹس کے بعد خیبرپختونخوا کا سینٹ الیکشن متاثر ہو سکتا ہے۔ افتخار چوہدری نے کہا کہ جب سیاستدانوں کے خلاف فیصلے آنے کی وجہ سے وہ سوموٹو کے خلاف ہوتے ہیں۔ افتخار چوہدری جو سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ہیں کا کہنا ہے کہ نیب میں نواز شریف کو سزا ہوئی تو فوری طور پر صدارتی معافی مل سکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ میں کوئی پی سی او جج نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار ایکٹو ازم نہیں بلکہ آئین کوزم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…