منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ کے ولن کی بیٹی ہیروئن بن گئی

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)ہر رنگ میں خوب صورت اور دلکش نظرآنے والی شردھا کپور میک اپ کریں یا نہ کریں ان کی خوب صورتی میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔معصومیت سے بھرپور شردھا کپور 3 مارچ 1987 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔بالی ووڈ کے سپر ولن شکتی کپورکی بیٹی شردھا کپور بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں-شردھا کپور نے اپنے فلمی سفر کا آغاز سن 2010میں ’ٹین پٹّی‘ میں ایک چھوٹے رول سے کیا۔

لیکن شردھا کی اصل شہرت اور کامیابی کے سفر کا آغاز2013 میں ریلیز ہوئی فلم ’عاشقی2‘سے ہوا جس نے باکس آفس پر کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ۔فلم ’عاشقی 2‘ کے بعد شردھا کپور راتوں رات اسٹارز بن گئیں اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلم میں کام کیا-جن میں ایک ولن، باغی ، اوکے جانو کے علاوہ بھارتی انڈر ورلڈ ڈان داو?د ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر بننے والی فلم ’حسینہ:دی کوئین آف ممبئی‘ وغیرہ شامل ہیں۔فلم ایک ولن اور حیدر میں شردھا نے جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی گلوکاری کے بھی جوہر دکھائے ۔انہوں نے اپنی آواز میں پہلا گانا انکت تیواری کے ساتھ ’گلیاں تیری گلیاں…‘فلم ایک ولن کے لیے گایا جو بہت بڑا ہٹ نمبرثابت ہوا۔ اس کے بعد فلم حیدر میں انہوں نے ایک کشمیری فوک سانگ بھی گایا ہے۔اپنے مختصر فلمی کیرئیر میں شردھا کپور ابھی تک کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے اور کامیابی کے ساتھ اپنے فلمی کیرئیر کو جاری رکھا ہوا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…