بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ابراہیمووچ نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دیدیا

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

اسٹاک ہوم(این این آئی)مانچسٹر یونائیٹڈ اور سوئیڈن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر زلاٹن ابراہیمووچ نے رواں برس شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے انٹرنیشنل فٹ بال میں واپسی کا عندیا دیدیا۔36 سالہ اسٹرائیکر نے فٹنس مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر 2016 میں یورو فٹ بال کپ کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال کو خیرباد کیا تھا تاہم اب ایک انٹرویو میں انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی سوئیڈش ٹیم کو بہت مس کر رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں اس کیلئے مزید اچھا پرفارم کر سکتا ہوں اس لیے ہو سکتا ہے کہ ورلڈکپ تک انٹرنیشنل فٹ بال میں کم بیک کروں۔ابراہیمووچ نے کہا کہ اگر مداحوں، سویڈن فٹ بال ایسوسی ایشن کے حکام اور ساتھی کھلاڑیوں نے حوصلہ افزائی کی تو میں یقینی طور پر دوبارہ ملک کی نمائندگی کروں گا۔انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی طرف سے 116 میچز میں ریکارڈ 62 گولز کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ورلڈ کپ 14 جون سے روس میں شروع ہو گا اور سوئیڈش ٹیم 18 جون کو جنوبی کوریا کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…