اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے موبائل فون سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کی مدت میں 15 مئی تک کے لئے توسیع کردی۔ وفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ سموں کی تصدیق اور 2 کروڑغیر رجسٹرڈ سمیں بند کردی گئی ہیں جب کہ سیلولر کمپنیز کی جانب سے سموں کی تصدیق کی مدت میں توسیع کی اپیل پر چوہدری نثار نے سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی مدت میں 15 مئی تک توسیع کا اعلان کیا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، 15 مئی کے بعد غیرتصدیق شدہ سمیں بحال نہیں کی جائیں گی اور دہشت گردی کے کسی واقعے میں غیررجسٹرڈ سم کے استعمال ہونے پرمتعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔
سموں کی بائیومیڑک تصدیق کے لئے تاریخ میں 15مئی تک توسیع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































