منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل 3 ٗ رومان رئیس فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی رومان رئیس زخمی ہوگئے۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس چوکا روکنے کی کوشش کرتے ہوئے گھٹنے پر چوٹ لگا بیٹھے۔رومان رئیس نے چوکا روکنے کے لیے ڈائیو لگانے کی کوشش کی۔

تاہم ان کا گھٹنا زور سے زمین پر لگا اور وہ گراؤنڈ میں ہی درد سے کراہنے لگے۔انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم بعد ازاں رومان رئیس کو اسٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔کوچ ڈین جونز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رومان رئیس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی انجری سنگین نوعیت کی نہ ہو۔ڈین جونز نے کہا کہ انجری کی نوعیت کے حوالے سے حتمی طور پر ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ رومان رئیس اچھا کھلاڑی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد فٹنس حاصل کرلیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…